گوادر ،آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے میرین ڈرائیور پر دھرنا 10ویں روزبھی جاری

گوادر(انتخاب نیوز)گوادر آل پارٹیز اتحاد گوادر کی جانب سے میرین ڈرائیو پر منعقدہ احتجاجی دھرنا کو دس دن گزر گئے۔ حکومت کی جانب سے تاحال مطالبات تسلیم نہیں کیے گۓ ۔ احتجاجی دھرنے کے دسویں روز آل پارٹیز اتحاد کیچ کے رھنماؤں کا کنوینئر نواب شمبے زئی کی قیادت میں دھرنا آمد ۔ آل پارٹیز اتحاد گوادر سے مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ھوۓ آل پارٹیز اتحاد کیچ کے کنوینئر نواب شمبے زئی ۔ رھنما مولانا عبدالحمید مینگل ۔ آل پارٹیز اتحاد گوادر کے کنوینئر عبدالغفور ھوت و رھنما مولابخش مجاھد نے کہاکہ دو عالمی طاقتوں کی جنگ میں مکران کے عوام سینڈوچ بن چکی ہے ۔ ان دونوں عالمی طاقتوں کا جنگ ھمارے دہلیز تک پہنچ چکی ہے اس عالمی طاقتوں کی جنگ سے بچنے کے لیۓ ضروری ہے کہ مکران کے عوام متحد ھوکر سیاسی شعور و سیاسی قوت کا ساتھ دے ۔ انھوں نے کہاکہ مکران کے مسائل اور انکے حل سے عام مزدور واقف ہے تو ان مسائل کا حل حکمرانوں اور پالیسی سازوں کو کیسے معلوم نہیں ہے ۔ حکمران اور پالیسی ساز بھی مکران کے مسائل اور انکے حل سے بخوبی واقف ہیں لیکن انھوں نے جان بوجھ کر خود کو بہرہ اور گونگا بنا لیا ہے لیکن انکی کچھ ضروریات اور سیاسی محرکات ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کسی بھی مہزب معاشرے میں دھرنا دینا آخری ردعمل ھوتا ہے لیکن مکران میں اپنے بنیادی مسائل کو حل کرانے کے لیۓ ھر دوسرے دن دھرنا و بھوک ھڑتال کیا جاتا ہے کیونکہ یہاں بغیر دھرنا دیۓ سرکار آپ کے مسائل کو حل کرنا گوارا نہیں کرتا ۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت گوادر سمیت ھوشاب میں بھی اپنے پیاروں کے لیے دھرنا دیا جارہا ہے جنھیں لاپتہ کیاگیا ہے انکا مطالبہ ہے کہ انکے عزیزوں کو لاپتہ نہیں کیا جاۓ بلکہ انھوں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو انکو آھین و قانون کے مطابق سزا دی جاۓ ۔ انھوں نے کہاکہ گوادر میں ھر روز لوگوں کو اغوا کیا جارہا ہے لیکن ٹھیکے اور مراعات نے گوادر کے ایم پی اے کی زبان کو بند کردیا ہے ۔ ایم پی اے گوادر کی خاموشی کی وجہ سے لوگوں کو اغوا کیا جارہا ہے ۔ الیکشن سے پہلے بڑی بڑی باتیں کرنے والے ایم پی اے گوادر کو سرکاری مراعات نے خاموش کردیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عوامی تبدیلی کی سب سے بڑی ذمہ داری ھماری بڑے قائدین کی ہے جب تک ھمارے بڑے قائدین ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرینگے جس طرح گوادر میں دھرنا دیا جارہا ہے وہ اسی طرح کے احتجاج اسمبلیوں اور سینیٹ میں نہیں کرتے عوام کے مسائل حل نہیں ھوسکتے ۔ اس وقت مکران میں سات ایم پی اے دو ایم این اے اور ایک سنیٹر ہے اس کے باوجود حکمران ھمارے مسائل سے چشم پوشی اختیار کرچکے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ مطالبہ ان سے کیا جاتا ہے جو ھمیں کچھ دے سکیں لیکن سرکار کے پاس ھمیں دینے کے لیۓ کچھ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بڑی قیادت عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیۓ میدان میں آجاۓ ۔ انھوں نے کہاکہ جب تک ھمارے مطالبات حل نہیں ھو جاتے ھمارا احتجاجی دھرنا جاری رھیگا ۔