پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا
جیکب آباد( آئی این پی ) سیکورٹی وجوہات،پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا، مسافروں کو مشکلات کا سامنا، مسافروں کو کوئٹہ تک کا کرایہ ادا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا اور مسافروں کو جیکب آباد سے کوئٹہ تک کا کرایہ ادا کرکے بذریعہ روڈ کوئٹہ جانے کی ہدایات کی گئیں، ریلوے ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ نہیں گیا جبکہ جمعرات کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور بکنگ کرانے والے مسافروں کو مکمل ریفنڈ کیا جائے گا، ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Load/Hide Comments