سپین کی خاتوان اول کرونا وائرس کا شکار

سپین کی خاتوان اول کرونا وائرس کا شکار
افریقی عرب ملک مراکش کے وزیر ٹرانسپورٹ اور اسپین کی خاتون اول کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش کیوزیر برائے ٹرانسپورٹ عبدالقادر اعمارہ کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہیں ایک اسپتال میں الگ کردیا گیا، مراکش میں اب تک کرونا کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔مراکشی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر ٹرانسپورٹ ایک یورپی ملک کے سرکاری دورے پرتھے۔ واپسی پر وہ بہت زیاہ تھکن اور سر میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر مراکش میں گذشتہ روز کرونا وائرس کے مزید نو کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد مراکش میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔درایں اثناء اسپین کے وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ بیگونیا گومیز کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا۔اسپانوی وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں