بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحتکے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق بلوچستان سے ہے۔پولیو سے متاثرہ 20 ماہ کا بچہ کوئٹہ کی یوسی میاں غنڈی کا رہائشی ہے، پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے سے سیمپل 25 جولائی کو لئے گئے تھے، رپورٹ آنے پر بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کے والدین بچے کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکاری تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں