بولان: ایک خاندان کے 7 افراد برساتی ریلے میں بہہ گئے
بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد برساتی ریلے میں بہہ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 افراد کی لاشیں مل گئیں ہیں جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کےمختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ر یلو ں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد کا کام جاری ہے، بی بی نانی کے مقام پر پل کی مرمت کر کے گاڑیوں کی جزوی آمدو ورفت بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔
کوئٹہ سے سبی تک بی بی نانی، کرتہ، پنجرہ پل، گوکرت سمیت مختلف مقامات پر تو قومی شاہراہ کا نام ہی نہیں ہے۔ سیلاب سے بولان ضلع میں قومی شاہراہ متعدد مقامات پر بری طرح متاثر ہو ئی ہے۔جبکہ سیکڑوں کچے مکانات یا تو منہدم ہوگئے ہیں یا پھرانہیں جزعی نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث سبی شاہراہ آٹھ مقامات پر متا ثر ہوئی حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ۔سبی شاہراہ پر بحالی اور مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
قومی شاہراہ پر پانچ سو میٹر پر بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد ہلکی ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے۔ تاہم سیلابی ریلے سے متاثرہ دو گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام تین روز بعد بھی شروع نہیں ہوسکا۔


