اوتھل، ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

اوتھل (این این آئی) اوتھل کے علاقے لاکھڑا موڑ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں لاکھڑا موڑ کے قریب موٹرسائیکل اور زمیاد گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی اور نعش DHQ ہسپتال اوتھل میں رکھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں