کوئٹہ میں چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری مشکلات کا شکار

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں آئے روز ڈکیتیوں میں بے انتہا ء کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔چند دنوں میں لوگ گھروں کو داخل ہوتے ہوئے لوٹے گئے اور کچھ لوگ تو روڈوں پر اور کچھ اپنے کاروبار کرتے ہوئے دکانوں پر لوٹے گئے ۔یہ وہ شہر تھا جس کو امن کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا لیکن اب حالات انتہائی زیادہ خوفناک ہوگئے ہیں کچھ لوگ تو صوبائی دارالحکومت کے مین مرکزی بازار میں گن پوائنٹ پر لوٹے گئے لیکن تا حال برآمدگی نہ ہوئی ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں چار ڈکیتوں نے حاجی محمد عامرالمکہ فلور سٹور کے دکان میں مکان مالک اور چار مہمانوں کو بھی لوٹ لیا ڈکیتوں نے سٹور سے 11 لاکھ 50 ہزار روپے اور دو عدد موبائل لوٹ لئے ۔تھانہ کچلاک کے ایریے میں انیس چار نامعلوم اشخاص نے گھر پر ڈکیتی کی اورعورت کو پسٹل کی بٹ سے زخمی بھی کیا اورطلائی زیورات اور نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔تھانہ ائیر پورٹ کے ایریے معین اللہ جوکہ ایک وکیل بھی ہے اور اپنی گاڑی کو سے اتر کر گھر کا گیٹ کھولنے لگا تو اسی دوران تین اشخاص جنہوں نے گن پوائنٹ پر دو عدد موبائل اور نقدی 25 ہزار روپے بھی چھین لئے اور صدر تھانہ کے ایریے میں محمد محرم سے ایوب اسٹیڈیم کے نزدیک گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور بٹوا اور موبائل ڈکیتوں نے لوٹااور تھانہ بروری کے ایریے میں جہانگیر زیب پیدل چلتے ہوئے گن پوائنٹ پر ڈکیتوں نے ایک عدد موبائل اور 20 ہزار روپے چھین لئے ۔تھانہ شہید عبدالخالق بھوسہ منڈی کے ایریے میں بالاچ خان سے تین مسلح اشخاص نے گن پوائنٹ پر دو عدد موبائل اور نقدی 8 ہزار روپے چھین لئیاور دوسرے واقعے میں ساجد حسین سے موٹر سائیکل ایک موبائل ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر چھین لئے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹان میں نصیر خان پیدل جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر تین مسلح اشخاص آئے اور گن پوائنٹ پر 35 ہزار روپے اور بٹو اور ایک موبائل لوٹ لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں