سبی میں بھائی نے دوسرے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

سبی (یو این اے )سبی کے علاقے محلہ اللہ آباد نزد چمڑا کارخانہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس اور ایدھی ذرائع کے مطابق، ملزم نے مبینہ طور پر ذاتی تنازعے کی بنا پر اپنے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعے کے فورا بعد ایدھی ایمبولینس کی مدد سے مقتول کی لاش کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ قتل کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات نہیں مل سکیں، تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔اس افسوسناک واقعے پر مقامی افراد نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں احساسِ تحفظ بڑھ سکے۔پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں