خضدار میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف احتجاج

کوئٹہ(یو این اے )خضدار ریجن کے یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے پاکستان بھر سے 3 ہزار ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران ملازمین نے حکومت اور اعلی حکام سے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔ملازمین کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی نوکریوں کی کمی ہے اور جو چند افراد روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہیں، انہیں بھی اب بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی، اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ انہیں بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔ملازمین نے اپنی بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ان کے روزگار سے محروم کر دیا گیا تو وہ اپنے بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم یا ہمارے بچے چور ڈاکو بننے پر مجبور ہو جائیں گے، کیونکہ جب انسان کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہ ہو تو وہ کچھ بھی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔”ملازمین نے حکومت سے اپیل کی کہ انہیں جرام پیشہ افراد کی طرف دھکیلنے سے بچایا جائے اور فوری طور پر اس بحران کا کوئی حل نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں