حب، آبی بحران کیخلاف صنعتکاروں نے احتجاجاََ فیکٹریاں بند کرنے کا عندیہ دیدیا

حب (نمائندہ انتخاب) حب پانی بحران سنگین صنعتکاروں نے احتجاجاََ فیکٹریاں بند کرنے کی کال دے دی قلت آب کے سبب پیداواری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا شکایت سے بارہا متعلقہ سرکاری حکام کو آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی مجبوراََ اسطرح کا قدام اٹھانا پڑ رہا ہے اس حوالے سے ایون صنعت و تجارت حب کے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق حب کے صنعتی شعبے نے جو کہ خطے کاایک اہم مینوفیکچرنگ سیکٹر ہے، جمعرات 20 فروری 2025 کو ہنگامی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال کا اعلان علاقے میں پانی کی قلت کے جاری مسئلے کے حل کے لئے حکومت سے مطالبہ کے لئے کیاگیا ،کیونکہ یہ مسئلہ گزشتہ کئی ماہ سے حل نہیں ہو سکا۔بلوچستان کے اہم ترین صنعتی علاقے حب کے صنعتکاروں نے مسلسل شکایات کے باوجود پانی کی درست مقدار میں عدم دستیابی پر جمعرات20فروری کو ہڑتال کرنے کی ہنگامی کال دی ہے۔صنعتی شعبہ جو مقامی معیشت کی بہتری میں بنیادی کردار انجام دیتا ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنی پوری استعداد کے مطابق پیداواری سرگرمی انجام دینے سے قاصر ہے ایوان صنعت وتجارت حب کے ترجمان کے مطابق ہم نے اپنی شکایات مقامی حکومت تک پہنچانے میں ہر ذریعہ استعمال کر لیا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے پانی کے بغیرصنعتی سرگرمیاں جاری رکھنا ناممکن ہے۔حب صنعتی شعبہ کاروبار کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کرتا ہے جو علاقائی اور قومی معیشت دونوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پانی کی عدم فراہمی نے نہ صرف فیکٹریوں کے کام کو متاثر کیا ہے بلکہ مزدوروں اور مقامی رہائشیوں کی روزگار کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے صنعتکاروں نے زور دے کر کہا ہے کہ جب تک پانی کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی، انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ فوری کارروائی کریں اور علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری حل تلاش کریںایوان صنعت وتجارت حب نے اس صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نازک مسئلے کو اولین ترجیح دیں۔ ایوان صنعت وتجارت حب کے اراکین نے مزید اقتصادی نقصان کو روکنے اور مقامی کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیاہے۔اس لئے مجبور ہوکر ہم نے مسئلہ کے فوری حل کے لئے یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں