وفاقی حکومت چمن پرلت کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کریں، پشتونخوانیپ

چمن(یو این اے ) پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ پارٹی بیانیے اور پارٹی قیادت کی اصولی، نظریاتی سیاست اور جدوجہد کو پشتون غیور عوام کی بھرپور تائید وحمایت حاصل ہے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے غیور عوام کو پارٹی کے صفوں میں شامل اور منظم کرنے کیلئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، چمن پرلت کے مطالبات ضلع چمن، قلعہ عبداللہ سمیت تمام پشتون قوم کے مطالبات ہیں وفاقی حکومت اور ان کے ادارے عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے چمن پرلت کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کریں، چمن شہر اور آس پاس کے علاقوں میں چوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت عوام دشمن واقعات ضلعی انتظامیہ اور ان کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟ نادرا سینٹر اور پاسپورٹ دفتر میں عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے متعلقہ حکام فوری اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز اعظم خان اچکزئی، رزاق خان بڑیچ، عنایت خان اچکزئی، غنی فدائی اور حیات خان اچکزئی نے پارٹی کے ضلع چمن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اعظم خان اچکزئی نے کی، اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دی گئی اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے متعدد فیصلے کیئے گئے۔ پارٹی رہنماں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چمن کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی یونٹوں کے قیام اور عوامی رابطہ مہم کو بھرپور انداز میں چلا کر مزید اپنی فعالیت دوبالا کرنی ہوگی اور اب تک جو تنظیمی فعالیت کی گئی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے مختلف عناصر کی طرف سے نام نہاد پروپیگنڈے اور غلط بیانی کو مسترد کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر توجہ دینی ہوگی اور سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی قیادت، پارٹی بیانیے کے خلاف دروغ گوئی اور منفی طرز عمل اور منفی رویے کا اظہار کرنے والوں کو جواب دینے کی بجائے برداشت اور تحمل کے ساتھ اپنے ملت کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا ضروری ہے اور پشتنی و اسلامی اور انسانی اقدار و جمہوری اخلاقیات کے پابند ہوکر عوام کی صفوں میں شامل ہونے اور انہیں پارٹی کے صفوں میں منظم کرنے کیلئے دن رات کوششیں جاری رکھنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چمن پرلت کے احتجاج کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن وفاقی حکومت اور ان کے ادارے ہمارے مظلوم عوام کے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں اور اس کا مقصد یہ ثابت کرتا ہے کہ اس استعماری ریاست میں بالادست قوم اور ان کے کاسہ لیسوں کی ترجیحات میں پشتون ملت کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ پشتون ملت کو قومی طور پر غلام رکھ کر ان کی سیاسی، معاشی، ثقافتی سمیت ہر شعبہ زندگی میں بدترین استحصال کی جارہی ہے اور پشتون ملت کو اس صورتحال میں اپنے قومی حقوق و اختیارات کی حصول کی جدوجہد کو از سرنو نئے انداز میں شروع کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ان کے ادارے چمن شہر سمیت تمام علاقوں میں عوام کے سرومال وعزت کے تحفظ کو یقینی بنانے اور چوری، ڈکیتی کے واقعات میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور چمن نادرا سینٹرچمن کے عوام کو بروقت شناختی کارڈوں کے اجرا کو یقینی بنانے کیلئے بلاجواز شرائط کو ختم کریں اور پاسپورٹ آفس کے حکام عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں۔