تربت، ایم ایٹ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

تربت(بیورورپورٹ) ایم ایٹ شاہراہ پر کار اورموٹرسائیکل کے درمیان تصادم،کراچی کارہائشی ایک شخص جان بحق اور ایک زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق ایم ایٹ شاہراہ پر تربت یونیورسٹی کے نزدیک موٹرسائیکل اور کرولا کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر جان بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا، نعش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت شبیر احمد ولد نتھوخان ساکن الیاس گوٹھ کورنگی کراچی اورزخمی کی شناخت عقیل احمد ولد جمیل احمد سکنہ کراچی کے نام سے کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں