مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مستونگ(یو این اے )مستونگ کے علاقے ولی تھانے کے ایریا میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت عزیر احمد ولد مولوی سراج قوم لہڑی سکنہ رودینی کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم لیویز فورس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور ضروری کارروائیاں کر رہی ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں
Load/Hide Comments