’گردے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار‘ پشاور سے انسانی اعضا بیچنے والا گروہ پکڑا گیا

پشاور میں ایکسائز پولیس نے انسانی اعضا نکالنے اور بیچنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کے لیے لایا تھا۔ڈان نیوز کے مطابق ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا گروہ گردے نکالنے اور فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ایکسائز پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا، ملزم نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض 2 افراد کے گردے خریدنے کی ڈیل کر رکھی تھی۔گرفتار ملزم کا گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے، ملزم کے موبائل فون سے کئی متاثرہ افراد کی لاتعداد ویڈیوز بھی ملی ہیں، گرفتار ملزمان مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں