تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماﺅں کی آپس میں لڑائی، تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماو¿ں کی آپس میں لڑائی جبکہ پارلیمانی پارٹی ارکان کی موجودگی میں شاہد خٹک اور شیریار آفریدی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ شاہد خٹک خیبر پختونخوا کی معدنیات سے متعلق قانون سازی کا دفاع رہے تھے، شہریار آفریدی نے اپنا نقطہ نظر پارلیمانی رہنماو¿ں کے سامنے پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ آپ لوگ دہرا معیار رکھتے ہیں، علی امین کے سامنے بھی یہی باتیں کریں، یہاں مو¿قف دے رہے ہیں، علی امین کے سامنے بھی معاملات کو رکھیں وہاں تو خاموش رہتے ہے۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ آپ ان لوگوں کا نام لیں، کون خاموش رہتا ہے اور کس کا دہرا معیار ہے، آپ ہی ہیں جو ایسا انداز اپناتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں