پی ٹی آئی کا پاکستان بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی نے پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی تخریب کاری کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس قومی معاملے پر یکجہتی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں تاہم انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں تخریب کاری کی مذمت کی اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کا مو¿قف خود وضاحتی ہے، جس میں جرات کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے، وہ ایک قومی رہنما کی سوچ کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں