بھارت و پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک، دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کی کوششیں کررہے ہیں، یورپی یونین

ویب ڈیسک : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے بدھ کے روز وارسا میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کی کوشش کر رہی ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے کوشاں ہے۔بھارت نے بدھ کے روز پاکستان اور پاکستان کے زیرانتظام کے کشمیر پر میزائل داغے جس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ اس نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں اور جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔واضح رہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان دو دہائیوں سے زائد عرصے میں یہ بدترین لڑائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں