خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شہباز شر یف

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس حوالے سے امریکا کے کردار کو سراہتا ہے، ہم نے خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں یہ فیصلہ تسلیم کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کردار پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ ان مسائل کے حل کی ایک نئی شروعات ہے، جنہوں نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کیا اور اس کے امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے۔واضح رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف کیا تھا۔ایکس پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے رات بھر ثالثی کی اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں