اسلامی نظریاتی کونسل نے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل کو غیر اسلامی قرار دیکر مسترد کردیا

ویب ڈیسک :رپورٹ کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کونسل نے قرار دیا کہ عمر کی حد مقرر کرنا، اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی قرار دینا اور اس پر سزائیں مقرر کرنا اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتا، تاہم كونسل نے كمسنی کی شادیوں کی حوصلہ شکنی پر زور دیتے ہوئے اس بل كو مسترد کردیا۔كونسل کا کہنا تھا كہ اس بل كو قومی اسمبلی یا سینیٹ کی طرف سے غور کے لیے ارسال نہیں کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں نکاح سے قبل تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کے بجائے اسے اختیاری رکھتے ہوئے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔کونسل نے رائے دی کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کو غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا چاہیے، جہیز کے حوالے سے کونسل نے واضح کیا کہ لڑکی والوں پر سامان دینے کے لیے زور زبردستی کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور لڑکے والوں کی جانب سے مطالبات بھی درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں