بھارت: خالصتان کی تحریک میں ایک بار پھر تیزی
بھارت میں سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے قیام کے لیے چلنے والی تحریک میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے۔بھارت کے یومِ آزادی پر پنجاب کے ضلع موگا میں ڈی سی آفس سے ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔آزاد پنجاب خالصتان، سکھوں کی طرف سے اعلان کردہ ریفرنڈم 2020 کی تحریک بھارتی پنجاب میں بھی شروع
پنجاب کے ضلع موگا میں گزشتہ روز بھارتی یومِ آزادی مقبوضہ کشمیرکی طرح یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیاہے۔امرتسر میں بھی سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، جنہوں نے آزادی کے بینرز تھام کر خالصتان کی ریاست کے حق میں نعرے بلند کیے۔ضلع موگا کے ڈی سی آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرانے پر بھارتی سیاست اور انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔
Load/Hide Comments


