کوئٹہ بروری روڈ پر بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی، پولیس ذرائع

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ بروری روڈ پر بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق۔ ایس ایچ او بروری پولیس محمود خروٹی کے مطابق بروری روڈ پر بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ ایس ایچ او کے مطابق دھماکہ بروری روڈ آخری اسٹاپ پر ہوا۔ جاں بحق شخص کے علاوہ زخمیوں میں سے ایک شخص گاڑی کے اندر تھا۔ اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر تھا یا باہر۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں