سوراب، انتظامیہ نے ماسک پہننے یا چہرہ ڈھانپنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 10 جون تک پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک : سوراب کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ماسک پہننے یا چہرہ ڈھانپنے اور موٹرسائیکل کی دبل سواری پر 10جون تک پابندی عائد کردی۔ سوراب انتظامیہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری ہو ا ہے ضلع سوراب کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی جاتی ہیں جس کےمطابق عوام کا ماسک پہن کر یا چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہےموٹر سائیکل پر ڈبل سواری مورخہ 03 جون 2025 تا 10 جون 2025 تک مکمل پابندی ہو گا۔ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ” فتنہ الہندوستان ” کے خلاف آپریشن کے دوران۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دور رہیں۔ بصورت دیگر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی تمام تر ذمہ داری خود عوام پر عائد ہوگی ضلع انتظامیہ عوام الناس کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے آپ کا تعاون ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں