ہرنائی، ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 8افراد زخمی
ہرنائیۛ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ویگن حادثے کاشکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت8افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے چپر رفٹ کے مقام پر کوئٹہ سے ہرنائی آتے ہوئے ویگن حادثے کا شکارہوگیا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت8افراد زخمی ہوگئے ہیں،شدید زخمی خاتون کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ویگن میں کئی مسافر سوار تھے۔ ہرنائی ویگن کو بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔زخمیوں میں عثمان، عبداللہ، گلاب، نزیر شاہ، حمید اللہ، غفار شاہ اور دو عورتین زخمی ہوئے ہیں۔ ہرنائی یاد رہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل ان ویگنوں کو تیز رفتاری کے باعث حادثات پیش آرہے ہیں۔
Load/Hide Comments


