حب، پولیس آفیسر کی ذاتی گاڑی میں نامعلوم افراد نے بم نصب کر دیا

حب(نمائندہ انتخاب)حب پولیس آفیسر کی ذاتی گاڑی میں نامعلوم افراد نے بم نصب کر دیا گاڑی میں مشکوک چیز دیکھنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل عملہ طلب بتایا جاتا ہے کہ حب شہر میں اسد چوک کے قریب پولیس آ فیسر اے ایس ائی عبدالرشید بلوچ اپنی ذاتی گاڑی کار گھر کے باہر کھڑی کر کے گئے تاہم واپس آنے پر گاڑی کی باڈی میں نصب مشکوک چیز کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو حصار میں لے لیا اور گاڑی میں نصب بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل بم عملے کو طلب کرلیا گیا پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات کیلیے مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کام کا آغاز کردیا ہے واضح رہے کہ اے ایس آئی عبددالرشید بلوچ حالیہ دنوں وندر تھانہ کی حدود میں کھر کھیڑہ پولیس پوسٹ پر تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں