صوبے کو ایسے افراد کے حوالے کیا گیا ہے جومسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہے نہ ہی صلاحیت، مولانا واسع
صوبے کو ایسے افراد کے حوالے کیا گیا ہے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہے نہ صلاحیت ،مولانا واسع
کوئٹہ (آن لائن) امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علما اسلا واحد جماعت ہے جو اس وقت صوبے کے تمام اقوام کی نماہندگی کر رہی ہے ،جماعت کو صوبے کی طول و عرض میں بہترین عوامی تاہید حاصل ہے ،ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے جمعیت علما اسلام سے منسلک ہے ،صوبے کی قبائل کی بھی اہم نماہندہ جماعت جمعیت علما اسلام ہی ہے ہمارے اکابرین نے صوبے کی کونے کونے میں جہاں اسلام کی اشاعت و سربلندی کیلئے نامساعد حالات میں جدوجہد کی وہی امن و امان کی تشویشناک صورتحال میں وطن عزیز کا پیغام بھی پہنچایا ہے،ہم نے لسانیت اور منافرت کی زد میں صوبے عوام کو یکجہتی اور پاکستانیت کا درس دیا ہے صوبے کے عوام کو تاریک راستوں کے مسافر بننے سے بچائے رکھاہے ،اس راہ میں ہم نے بیش بہا قربانیاں دی ہے ، ہمارے سیکڑوں قائدین نے قربانیاں دی ہے اس وقت جمعیت علما اسلام کو ،صوبے کی تمام سٹیک ہولڈر اور اقوام کی تائید حاصل ہے اور ہہی جماعت صوبے کو مسائل اور مشکلات کی دھندل سے نکالنے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے انھوں نے مزید کہاں کہ جمعیت علما اسلام سیاست میں سنجیدگی کے قائل ہے ،ہم سنجیدہ فورم کو استعمال کرتے ہوئے صوبے کی حقوق کی جنگ لڑتے رہیے گے انھوں نے کہاں کہ اس وقت صوبے کو ایسے افراد کے حوالے کیا گیا ہے جو کسی صورت صوبے کی مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہے اور نہ ہی صلاحیت ،لیکن ہم انکو کسی صورت سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ جلد لوگ اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے خود راہ فرار اختیار کریں گے۔


