افغانستان ،جھڑپ ،3 جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی

کابل ۛ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ پروان کے ضلع سیا گورد میں مسلع طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی ۔ تاہم فورسز نے یہ کوشش نا کام بنا دی ۔ اس موقع پر جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ طالبان کی جانب سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں