وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی کا جامعہ کے مغوی ڈرائیور کی بازیابی کے لیے گورنر سے اقدام کی درخواست
ویب ڈیسک : یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے چانسلر گوادر یونیورسٹی و گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل سے اہم ملاقات میں یونیورسٹی کے ڈرائیور، عبدالرزاق کے اغواء کے واقعے پر اقدام کی درخواست کی۔وائس چانسلر نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ ملازم کی محفوظ اور فوری بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی درخواست کی۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اعلیٰ پولیس افسران کو فوری ہدایات جاری کیں کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھتے ہوئے ڈرائیور کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنائیں۔یونیورسٹی آف گوادر، گورنر بلوچستان ،صوبائی حکومت اور گوادر سے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کی کاوشوں اور بروقت توجہ اور سنجیدہ اقدام کو سراہتی ہے اور مثبت پیش رفت کی امید رکھتی ہے۔ یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباء، عبدالرزاق اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔


