کوئٹہ، انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار لیکچرار کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا
ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ نے گرفتار لیکچرار کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) کے حوالے کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی کے لیکچرر عثمان قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا، عثمان قاضی کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑ نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا، جب کہ ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت سے واپس لے جایا گیا۔اس سے قبل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر کے یومِ آزادی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔
Load/Hide Comments


