منگچر، مسلح افراد محکمہ ہیلتھ کی گاڑی چھین کرفرار ہوگئے، لیویز ذرائع
کوئٹہ (این این آئی) منگچر کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد محکمہ ہیلتھ کی گاڑی چھین کرفرار ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے علاقے کلی گہور میں6موٹرسائیکلوں پرسوار12 نامعلوم مسلح افراد نے محکمہ ہیلتھ کی سنگل کیپ وی گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار افراد کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد چھوڑدیا جبکہ گاڑی اپنے ہمراہ لے کرفرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان اور گاڑی کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


