کوئٹہ، نواں کلی میں رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کو چھری کے وار سے زخمی کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نواں کلی پہلے اسٹاپ پر رکشہ ڈرائیور کا ٹریفک پولیس اہلکار پر چھری سے حملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ٹریفک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ٹریفک اہلکار کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


