کوئٹہ، شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، درجنوں افراد زخمی

کوئٹہ(این این آئی/انتخاب نیوز) کوئٹہ میں بم این پی کے جلسے کے بعد دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 28زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردارعطاءاللہ مینگل کی برسی کی مناسب سے بی این پی کے زیراہتمام شاہوانی اسٹیڈیم میں جلسے کے بعد دھماکے کے نتیجے میں اسحاق،نجیب اللہ،شان،حنیف ،مدد خان سمیت6افراد جاں بحق جبکہ 29افرادسابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز ،نادر،محمد صادق،سراج احمد،نصیب اللہ،بشیر،علی اکبر،محمد اسحاق ،احمد نواز،شاہ فیصل،فرحان،محمد مراد،عرفان،روت پرویز، وقار، شبیر احمد،نور احمد،فاروق،اعجاز،میر باز خان،موسی،عبدالطیف،کاشف،بسم اللہ،بصیر،نواب ،کلیم اللہ،رسول بخش،ضامران زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد نعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیادھماکے سے محمود خان اچکزئی بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر میر محمدکبیر محمدشہی سمیت دیگرسیاسی پارٹیوں کے قائدین معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔دھماکے سے سابق سینیٹرو نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہیی کی بلٹ پروف گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق جلسہ ختم ہونے کے بعد شرکاء گاڑیوں کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوامحکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اداروں سے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں