کوئٹہ خودکش حملے کیخلاف وڈھ میں تین روزہ سوگ، بازار مکمل بند رہیں گے، انجمن تاجران
خضدار (آن لائن) سردار اختر مینگل اور بی این پی کے دیگر کارکنوں پر حملے کیخلاف وڈھ میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انجمن تاجران وڈھ نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کی تنظیم کے انجمن تاجران کے مطابق،تین دن تک وڈھ بازار مکمل طور پر بند رہے گا انجمن تاجران نے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیادت پر حملہ ہے بلکہ علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، جس کے خلاف عوامی سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل پر حملے نے عوام کے دلوں کو دہلا دیا ہے اور وہ اس دکھ کی گھڑی میں بی این پی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انجمن تاجران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ دریں اثنا ضلع خضدار میں اس وقت سوگ کا سماں ہے اس دھماکے اور اس میں شہید اور زخمیوں کے لئے تمام بلوچستان کے لوگ غمزدہ نظر آرہے ہیں ۔


