عوام افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے، افغان وزارت خارجہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان وزارتِ خارجہ حکام نے کہا ہے کہ امریکی فوجی موجودگی افغان عوام کو قبول نہیں ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ امور کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر ذاکر جلالی نے بگرام فوجی بیس کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پر امریکی فوجی موجودگی کو افغان عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔ ذاکر جلالی نے بتایا کہ امریکی فوجی موجودگی کے امکان کو دوحہ مذاکرات کے دوران مسترد کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان تعلقات کو فوجی موجودگی کے بغیر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رابطے، باہمی احترام، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


