پی ایس ایل کی چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

لاہور:پی ایس ایل 2020 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کی دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں ملتان سلطانز کی ٹیم سابقہ چمپئن پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ایونٹ کا دوسراسیمی فائنل اسی روزشام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکے مابین کھیلا جائے گا۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں 2 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، دونوں مرتبہ کامیابی ملتان سلطانز کے نام رہی۔ ملتان سلطانز نے پہلے گروپ میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میں 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری طرف روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا گروپ مرحلے میں بھی پلڑا برابر رہا۔ پہلے گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے 8وکٹوں جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز نے 10وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں