افسوس کہ افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان افریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان کسی ایسے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا۔شاہد افریدی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔سابق کپتان پاکستان ٹیم نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان نے ان تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔
Load/Hide Comments


