محکمہ خزانہ بلوچستان اور ملک کے 15 بڑے پنشن فنڈ منیجرز کے درمیان پنشن اسکیم کے تحت معاہدے طے

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان اور ملک کے پندرہ 15 بڑے پنشن فنڈ منیجرز کے درمیان بلوچستان کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم 2025 کے تحت باقاعدہ معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔اس موقع پر حکومتِ بلوچستان کی جانب سے معاہدوں پر اسپیشل سیکریٹری خزانہ محمد جہانگیر کاکڑ نے دستخط کیے۔ یہ معاہدے صوبے میں پنشن کے جدید اور پائیدار نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں، جو مالی نظم و استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔اسکیم میں شمولیت اختیار کرنے والے اداروں میں شامل ہیں اے بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ال حبیب ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ،الفلاح ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ،اٹلس ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، اے ڈبلیو ٹی انویسٹمنٹس لمیٹڈ، فیصل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، جے ایس انویسٹمنٹس لمیٹڈ،لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ، ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ،این بی پی فنڈ مینجمنٹ لمیٹڈ،پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ،یو بی ایل فنڈ مینیجرز لمیٹڈ،تقریب کے اختتام پر اسپیشل سیکریٹری خزانہ محمد جہانگیر کاکڑ نے تمام فنڈ منیجرز کا شکریہ ادا کیا اور بلوچستان کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کی کامیابی کے لیے نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان پنشن کے دیرپا اور مو ثر نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے، تاکہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو مستقبل میں مالی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں