کوہلو، لاسی زئی کے علاقے میں فائرنگ، کنسٹرکشن کمپنی کے تحفظ پرمامور لیویز اہلکار شہید، دو زخمی، لیویز
کوہلو (نمائندہ انتخاب)ضلع کوہلو کے علاقے لاسی زئی میں بی ایریا آغا کنسٹرکشن کمپنی کے تحفظ پر مامور لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعہ تقریبا رات 8:20بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک لیویز سپاہی شہید۔ دو لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں اور شہید اہلکار کے نام درج ذیل ہیں1. راز محمد ولد خان محمد، قوم پوادی مری شہید ہوگئے۔2. سیوہ خان، قوم لوہارانی مری زخمی3. رفیع اللہ ولد عبد الرحمن زخمی زخمیوں اور شہید اہلکار کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو منتقل کر دیا گیا ہے س موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اعظم جان دومڑ اور اسسٹنٹ کمشنر کبیر مزاری بھی اسپتال میں موجود ہیں اور انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیںذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


