کچھی، فورسز کی گاڑی پر بارودی سرنگ کادھماکہ، دو اہلکارزخمی، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی میں سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کادھماکہ سیکیورٹی فورسز کے دو جوان زخمی گاڑی تباہ ۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے گوٹھ مہیسر کے قریب سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرا گئی جس سے زوردار دھاکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی بری طرح متاثر ہوئی واقع کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں