بلوچستان کی جامعات میں طلباء کے داخلوں میں بتدریج کمی، گورنر کا کالجز کو دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری تک محدود کرنے کی سفارش

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کی جامعات میں طلباءکے داخلوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر بلوچستان نے صوبے کے کالجز میں بی ایس پروگرام کو دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری تک محدود کرنے کی سفارش کردی ۔گورنر ہاﺅس سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری کالجز و ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ڈگری کالجز میں بی ایس پروگرام کے آغاز کے بعد صوبے کی 11جامعات میں داخلوں میں شدید کمی آئی ہے جس سے جامعات علمی اور مالی طور پر متاثر ہورہی ہیں ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز نہ صرف کم فیس لے رہے ہیں بلکہ ان کے پاس بی ایس ڈگری پروگرام کی تدریس سے متعلق ماہر استاتذہ کی بھی موجودگی نہیں ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواءمیں بھی بی ایس پروگرام کو ترک کر کے کالجز میں صرف ایسوسی ایٹ ڈگری فراہم کی جارہی ہے لہذا گورنر بلوچستان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کے ڈگری کالجز میں بی ایس پروگرام کے بجائے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام تک محدود کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں