سوراب، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ موسیٰ خیل میں 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد، لیویز
کوئٹہ (آن لائن) سوراب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب چھڈ بودلا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نبی بخش کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے نعش ہسپتال منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی سوراب انتظامیہ کررہی ہے۔ دوسری جانب موسیٰ خیل لیویز کے عملے کو 2 نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لیویز کے عملے کو موسیٰ خیل کے علاقے گورو کے مقام سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں ملیں جنہیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔
Load/Hide Comments


