21، تا 23 نومبر کو مینارپاکستان کے سائے تلے بلوچستان کامقدمہ پیش کریں گے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ مینارپاکستان کے گراونڈ میں 21،22،23نومبرکوکل پاکستان اجتماع عام میں بلوچستان سے ہزاروں نوجوان علماءکرام وعوام شریک ہوں گے امرائے اضلاع برادرتنظیمات خصوصی افرادسمیت سب کودعوت دیں مینارپاکستان کے سائے تلے بلوچستان کامقدمہ پیش کریں گے لاتعلق بے گناہ لوگوں کولاپتہ کرنا،بارڈر،شاہراہیں، تجارت کی بندش،فوجی آپریشن کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان مسائل کے شکارہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران ماہانہ تنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، نائب امراءاہداختربلوچ، بشیراحمدماندائی،مولانا عبدالکبیرشاکر، پروفیسر مولانا محمد ایوب منصور،حافظ نورعلی،مولانامحمد عارف دمڑ،مولانامحمداسلم گزگی،پروفیسرسلطان،نورالدین غلزئی،صابرخان پانیزئی،عبدالولی خان شاکر، اسامہ ہاشمی،روح اللہ سالار ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں ذمہ داران نے تنظیمی وشعبہ جات کی رپورٹ اوراجتماع عام کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں الخدمت بنوقابل پروگرامات کابھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اجتماع عام کی تیاریوں کے حوالے سے مزیدمنصوبہ بندی وتقسیم کارکیاگیا۔شرکاءنے کہا کہ جماعت اسلامی کا تاریخی اجتماعِ عام 21 تا 23 نومبر کو مینارِ پاکستان، لاہور میں11 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے جا رہا ہے جو پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ایک نئی روح پھونک دے گا اور ملک میں تبدیلی کی بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے امراءاضلاع وسربراہان برادرتنظیمات پر زور دیا کہ وہ اجتماعِ عام کی تیاریوں کو آخری بیس دنوں میں بھرپور انداز میں مکمل کریں۔اس مقصدکیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں جوکارکنان اور عوامِ سے مسلسل رابطے میں رہے اور اجتماع میں شرکت کے خواہشمند مرد و خواتین،خصوصی افراد،نوجوانوں علماءکرام کی رجسٹریشن یقینی بنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں