کچھی، مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، سرکاری اسلحہ ضبط کرکے تھانے اور سرکاری ریکارڈ کو آگ لگا دی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کھٹن میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ پولیس اہلکاروں یرغمالی بنانے کے سرکاری اسلحہ گولیاں ضبط کرکے تھانے اور سرکاری ریکارڈ کو آگ لگا دی گئی جبکہ مسلح افراد نے تحصیل افس اور ہسپتال پر بھی قبضہ کرکے سرکاری ریکارڈ کو جلادیا ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کھٹن میں نا معلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے کے زور پر پولیس تھانہ کھٹن پر دھاو بول کر پولیس اہلکاروں کو یرغمالی بنا لیا اس دوران پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا سرکاری ریکارڈ اور تھانہ کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا گیا جبکہ مسلح افراد جن کی تعداد درجنوں بتائی جارہی ہے کھٹن کا کنٹرول سنبھال کر تحصیل افس اور مقامی سرکاری ہسپتال پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سخت خوف و حراس پھیل گیا لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے تحصیل اور ہسپتال کا ریکارڈ بھی جلا دیا واقع کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جاے وقوع پر پہنچ گئے دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی تاہم مسلح افراد فرار ہو گئے جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تمام علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔


