ڈیرہ بگٹی ،کچھی کینال میں دو چرواہے ڈوب کر جاں بحق جبکہ اوستہ محمد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی

ڈیر ہ بگٹی( این این آئی ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کچھی کینال میں نہتے ہوئے دو چرواہے ڈوب کر جاںبحق ہوگئے پولیس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی پولیس تھانے کی حدود کچھی کینال میں نہتے ہوئے دو چرواہے عزیز ولد کرم خان ہوتکانی بگٹی عمر بارہ سال اور مر حاجی ولد میاں خان ہوتکانی بگٹی عمر دس سال جاں بحق ہو گئے پولیس اور دیگر ریسکیو کے اداروں نے کاروائی کرکے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔دوسری جانب اوستہ محمد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ سلیم کالونی میں منیر احمد بلیدی کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے منیر احمد بلیدی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں ان کی اہلیہ مسما بدر بیٹا سرفراز اور حسین احمد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں۔طبی امداد دی گئی جبکہ۔مزید علاج کے لیے انہیں۔لاڑکانہ ریفرکردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں