حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل، ہیلی کاپٹر کو ائیرپورٹ رن وے تک اسی طریقے سے منتقل کیا جاتا ہے، حکام
کوئٹہ(یو این اے )حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹریکٹر سرکاری ہیلی کاپٹر کو کھینچ کر لے جا رہا ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کو ہینگر سے ائیرپورٹ رن وے تک اسی طریقے سے منتقل کیا جاتا ہے اور یہ معمول کی کارروائی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر درست اور فعال حالت میں ہے، اور اس اقدام کا مقصد ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے رن وے تک منتقل کرنا تھا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل کا سامنا کر رہی ہے، لیکن حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں اور یہ معمول کی مشق ہے۔
Load/Hide Comments


