وزیر اعلیٰ بلوچستان نا اہل ہے نہ وہ خود کام کرتا ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتا ہے، لیاقت لہڑی
کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نا اہل ہے نہ وہ خود کام کرتا ہے اور نہ دوسروں کو کرنے دیتا ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر مملکت آصف علی زرداری ان کے ایسے اقدامات کا نوٹس لے جس کی وجہ سے پارٹی صوبے میں بد نام اور کمزور ہورہی ہے نا اہل وزیر اعلیٰ کے خلاف اسمبلی فلور پر اس کی حکومت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقے کے لوگوں سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں شریک تمام پارٹی کے ساتھیوں اور حلقے کے لوگوں ، نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہیں اجلاس کا مقصد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کرنی ہے کیونکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور حلقے کے لوگوں کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اس بلدیاتی انتخابات میں مشاورت سے حصہ لیں گے۔ ایوان میں پہنچنے کے بعد اپنی بساط کے مطابق حلقے کے لوگوں کی خدمت کی اور اقدامات اٹھائے ہیں۔ ارباب کرم خان روڈ، بروری روڈ اور دیگر علاقوں میں حلقے کی بہتری کیلئے تمام دستیاب فنڈز استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی بہتری کیلئے کام کررہا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور روٹی، کپڑا اور مکان اس سلوگن ک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور اسی نعرے کے تحت پیپلزپارٹی برسر اقتدار آئی ہے اور آج بلوچستان میں حکومت کررہی ہے میں عوام کے ووٹوں سے مقدس ایوان میں بیٹھا ہوں اور پارٹی نے کوشش کی ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور موجودہ وزیر اعلیٰ نا اہل ترین وزیر اعلیٰ ہیں جو وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہے کیونکہ نا اہل سی ایم نہ خود کام کرتا ہے اور نہ ہی دوسروں کو کرنے دیتا ہے اس لئے میں نے ایوان میں بھی یہ بات کی تھی صدر مملکت آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس کا نوٹس لے کہ سی ایم چند بیورو کریٹ کے ساتھ کام کررہا ہے۔ سی ایم کو بات کرنی آتی ہے لیکن کام کرنا نہیں آتا پروجیکٹ بناﺅں پی ڈی لگاﺅ اور کام نہیں کرو منتخب رکن کیا کرے ہم ڈیڑھ سال خاموش رہے کاروبار بند ہے لوگ بے روزگاری سے تنگ ہیں کام نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے حالات روز بروز خراب ہورہے ہیں جس کی ذمہ داری نا اہل وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی پر عائد ہوتی ہے وہ نا اہل ہے نا اہل رہے گا اس کے خلاف اسمبلی میں بات کریں گے اور کسی جیالے کو اس منصب کیلئے لائیں گے تاکہ بلوچستان کیلئے کام کرے اور جیالا وزیر اعلیٰ لائیں گے تاکہ صوبے کی بہتری اور عوام کیلئے کام کریں مہنگائی، بد امنی ختم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کریںعوام کے مسائل حل کریں۔


