کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے، 2 کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں منوڑہ کے سمندر میں 5 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کردی جن میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے دیگر 3 افراد کو بھی بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق اس حوالے فوری طورپر یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہےکہ ان پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں