ریاست مخالف تنظیمیں تعلیمی اداروں میں خودکش بمبار بنانے کے لئے طالب علم تلاش کر رہی ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جس آزاد ریاست کا خواب دیکھا تھا ہم آج اسی ملک میں سانس لے رہے ہیں اقبال نے ہمیں خودی، بیداری شعور اور استقلال کا پیغام دیا ان کی فکر آج بھی زندہ ہے اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اقبال نے یہ سبق دیا کہ کوئی قوم تعلیم اور عمل کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اور اگر آج ہم ان کے فلسفے پر عمل کریں تو پاکستان کو ترقی و استحکام کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں یومِ اقبال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور طالبات کے ساتھ انٹرایکشن سیشن کے دوران کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا دورہ میرے لیے باعثِ مسرت ہے کیونکہ جامعات قوم کی فکری تربیت اور ترقی کا محور ہیں میں بطور وزیر اعلیٰ چاہتا ہوں کہ بلوچستان کی ہر بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور ملک و قوم کے لیے قابلِ فخر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے جس خواب کی تعبیر کے لیے قوم کو جگایا، 1947 سے لے کر آج تک اس خواب کو کمزور کرنے کے لیے مختلف سازشیں کی گئیں کبھی دہشت گردی کے ذریعے کبھی پروپیگنڈہ اور فتنہ انگیزی کے ذریعے کبھی مذہبی منافرت اور کبھی لسانی بنیادوں پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر پاکستانی عوام نے ہمیشہ دشمن کے عزائم ناکام بنائے اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ہم نے حکومت سنبھالی تو تنخواہوں کے لئے اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کررہے تھے ہم نے بلوچستان کے طالب علموں کے لیے دنیا کی دو سو جامعات کے دروزے کھولے، انہوں نے اعلان کیا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی لائبریری میں کتابوں کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے یونیورسٹی کو مکمل سولرائزیشن پر منتقل کیا جائے گا یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کو ملک کا بہترین آڈیٹوریم بنایا جائے گا اور اسے جامعہ کی پہلی وائس چانسلر کے نام سے منسوب کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کو دس نئی بسیں فیکلٹی ممبران کے لیے 100 لیپ ٹاپ اور طالبات کے لیے 300 لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے یونیورسٹی کے اندر نقل و حرکت کے لیے 10 الیکٹرک گاڑیاں بھی دی جائیں گی جو خواتین ہی چلائیں گی انہوں نے اعلان کیا کہ طالبات کے لیے پنک اسکوٹیز اسکیم کو وسعت دی جا رہی ہے اور بنک کے توسط سے ایک جامع اسکیم لائی جاررہی ہے پنجاب کے مقابلے میں بلوچستان کی طالبات کو یہ اسکوٹیز 40 فیصد کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی طالبات خود اعتمادی سے آگے بڑھیں اسکوٹیز چلائیں اگر کوئی ہراساں کرتا ہے تو اس کے خلاف رپورٹ کریں حکومت ایسے افراد سے بہتر طور پر نمٹے گی اور انہیں سزا دی جائے گی وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان سے زیادہ لاپتہ افراد کی تعداد خیبرپختونخوا اور بہت سے ممالک میں ہے مسنگ پرسنز کی کوئی جسٹی فکیشن نہیں تاہم کچھ عناصر صرف صوبے کو بدنام کرنے کے لیے مسنگ پرسنز کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں جو لوگ انسانیت کے علمبردار بنے پھرتے ہیں وہ کبھی معصوم شہریوں کے قتل پر آواز نہیں اٹھاتے انہوں نے کہا کہ مخصوص حالات کے تحت صوبے میں انٹرنیٹ کی بندش ایک مجبوری ہے بحالی امن اور انسانی جانوں کا تحفظ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ہے تاہم تعلیمی اداروں کو کیبل انٹر نیٹ فراہم کریں گے تاکہ تعلیمی حرج نہ ہو انہوں نے کہا کہ ایک پروفیسر نے ریاست کے دئیے گئے وسائل کے باوجود ریاست کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ گرفتار ہوچکا ہے میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان نور محمد مسکان زئی کے قتل میں ایک سیکنڈ ایئر کا طالب علم ملوث نکلا جسے ایک سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے ایسا کرنے کی ترغیب دی گئی اس نوجوان کو ایک انقلابی گانے کی ویڈیو لائک کرنے کے بعد رابطے میں لا کر ریاست مخالف ذہنیت میں تبدیل کیا گیا اور بعد میں اس سے دہشت گردی کرائی گئی انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ریاست کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں ریاست مخالف تنظیمیں تعلیمی اداروں میں خودکش بمبار بنانے کے لئے طالب علم تلاش کر رہی ہیں انہوں نے طالبات کو خبردار کیا کہ آپ کے والدین نے آپ پر بہت محنت کی ہے اپنی زندگی ضائع کر کے والدین کے خوابوں کو خاک میں نہ ملائیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے سرفراز بگٹی موسیٰ خیل کی اس مظلوم عورت کے ساتھ کھڑا ہے جس کے شوہر اور بیٹے کو اس کے سامنے قتل کردیا جاتا ہے ریاستی رٹ پہلی ترجیح ہے پورے صوبے کو اے ایریا میں تبدیل کرکے یکساں نفاذ قانون کو یقینی بنایا جاررہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج اور ایف سی کی نہیں بلکہ ہر فرد کی جنگ ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے جس سال بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بچیوں کا خون بہایا اس سے اگلے سال داخلے ڈبل ہوگئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی سہولیات سمیت دیگر ترقی پنجابیوں نے نہیں ریاست دشمن عناصر نے روکی انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان توڑنے کی بات کرے گا، ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے وزیر اعلیٰ نے دو ٹوک مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردوں سے کسی قسم کا خوف نہیں رکھتے میں ان سے کھلی جنگ لڑ رہا ہوں بلوچوں کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، دنیا میں کرد تحریک اس کی مثال ہے بلوچستان میں غیر متوازن ترقی تشدد کا جواز نہیں یہ مسائل پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان میں کوئی سڑک بند نہیں ہوگی ہم نے یہ وعدہ پورا کردیا دکھایا ہماری سیکیورٹی فورسز ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز گرے زونز میں کام کررہی ہیں جہاں دوست اور دشمن کی پہچان مشکل ہے دشمن واضح ہو کارروائی آسان ہوتی ہے جیسا کہ معرکہ حق میں پوری دنیا نے دیکھ لیا لنچ ہارے ہوئے ہوئے نہیں جیتے ہوئے کردار کو کرایا جاتا ہے اور فیلڈ مارشل بنایا جاتا ہے انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں ملک سے محبت کو اپنا شعار بنائیں اور علامہ اقبال کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے خود کو ایک باکردار، باحوصلہ اور باشعور شہری بنائیں یوم اقبال کی تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، میر شعیب نوشیروانی، پارلیمانی سیکریٹریز میر برکت رند، حاجی ولی محمد نورزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں