تربت، سی پیک شاہراہ ایم 8 پر اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص کی موت، دوسرا زخمی

تربت (بیورو رپورٹ) فورسز کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، دوسرا زخمی، مند میں بھی فائرنگ کا واقعہ، ایک نوجوان زخمی، ذرائع کے مطابق تربت میں سی پیک شاہراہ ایم 8 پر بلیدہ کراس کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے بھاگنے کی کوشش پر اہلکاروں نے فائرنگ کی سرکاری اطلاع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عبیداللہ ولد بشام ساکن ہوشاپ موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا ساتھی جنید ولد غفور سکنہ ہوشاپ زخمی ہوا۔ نعش اور زخمی کو علاج اور ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب مند میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ماجد ولد شاہ میر نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں