اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر اوروزیراعظم کا استقبال

ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے بادشاہ کا استقبال کیا.اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت دیگر وزرا وسیکریٹریز موجود تھے۔وزیرِ اعظم ہاو¿س پہنچنے پر شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم ہاو¿س میں شاہ عبداللہ دوم کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوگی اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں