24 گھنٹے کے بحالی کے بعد کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، جسے گزشتہ رات ہی بحال کیا گیا تھا۔تاہم بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ بار بار کی اچانک بندش سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تعلیمی و کاروباری امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال معطلی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں